تعلیمی ادارے کھل گئے، وزیرتعلیم نے اسکول انتظامیہ کو خبردار کردیا - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

منگل، 15 ستمبر، 2020

تعلیمی ادارے کھل گئے، وزیرتعلیم نے اسکول انتظامیہ کو خبردار کردیا

اسلام آباد: وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کو خبردار کیا ہے کہ ایس اوپیز پر عمل نہ ہونے کی صورت میں اسکول بند بھی کیا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر شفقت محمود نے سرکاری اسکول کا دورہ کیا، چھ ماہ بعد تعلیمی ادارے کھلنے پر صورت حال کا جائزہ لیا اور متعلقہ انتظامیہ کو ایس او پیز پر عمل درآمد ہرصورت یقینی بنانے پر زور دیا۔

اس موقع پر وزیر کا کہنا تھا کہ ایس اوپیز پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے، ہربچہ فیس ماسک ضرور پہنے، ہر اسکول کی مانیٹرنگ ہو رہی ہے، جہاں عمل درآمد نہیں ہورہا انہیں وارننگ دی جائے گی۔

ملک بھر میں 6 ماہ بعد تعلیمی ادارے کھل گئے

انہوں نے کہا کہ ایس اوپیز پر عمل نہ ہونے کی صورت میں اسکول بند بھی کیا جاسکتا ہے، ملک میں 215 کے قریب یونیورسٹیز ہیں، ہاسٹلز میں بھی ایس اوپیز کو مد نظر رکھا جائے۔

شفقت محمود کا مزید کہنا تھا کہ مرحلہ وار بچوں کی تعداد بڑھائی جائے، اسکول آنے اور جانے کا مرحلہ بھی بہت اہم ہے، کرونا سے بچاؤ کے لیے ہرممکن کوششیں کررہے ہیں۔

The post تعلیمی ادارے کھل گئے، وزیرتعلیم نے اسکول انتظامیہ کو خبردار کردیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2ZBT9Td

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear