محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کا اسکول عملے اور طلبا کا کرونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

ہفتہ، 5 ستمبر، 2020

محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کا اسکول عملے اور طلبا کا کرونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

پشاور: محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے اسکول عملے اور طلبا کا کرونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم کے پی نے اسکول عملے اور طلبا کا رینڈم کرونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کر لیا۔محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے تمام اسکولوں کے سربراہان کو فیصلے سے آگاہ کر دیا۔

محکمہ تعلیم کے پی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں نجی اور سرکاری اسکولوں کا دورہ کریں گی، اسکول سربراہان ٹیموں سے ٹیسٹ کرانے میں تعاون کریں۔

اعلامیے کے مطابق ٹیم وزٹ اساتذہ، طلباء اور دیگر عملےمیں سے چند ایک کا کرونا ٹیسٹ کرےگی۔

ذرائع محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ اساتذہ اور دیگر عملے کا کرونا ٹیسٹ اسکول کھولنے سے پہلے کیا جائےگا،بچوں کا ٹیسٹ 15 ستمبر کو اسکول کھولنے کے بعد کیا جائےگا۔

The post محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کا اسکول عملے اور طلبا کا کرونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3h2QEPE

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear