Performing high in difficult situations is the identity of the Prime Minister: Shibli Faraz - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

اتوار، 27 ستمبر، 2020

Performing high in difficult situations is the identity of the Prime Minister: Shibli Faraz

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ عمران خان کے کامیاب وژن کی گواہی اعداد و شمار دے رہے ہیں، کرونا وائرس سے لے کر عام آدمی کی صحت، روزگار اور کاروبار کی بحالی تک حکومتی پالیسیوں کے مثبت نتائج برآمد ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کرونا وائرس وبا کے حوالے سے اپوزیشن کے الزامات اور خدشات کو وقت نے غلط ثابت کر دکھایا۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ کٹھن حالات میں اعلیٰ کارکردگی دکھانا وزیر اعظم عمران خان کی حقیقی پہچان ہے، کرونا وائرس سے لے کر عام آدمی کی صحت، روزگار اور کاروبار کی بحالی تک حکومتی پالیسیوں کے مثبت نتائج برآمد ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے کامیاب وژن کی گواہی اعداد و شمار دے رہے ہیں، پنجاب میں کرونا کیسز کی تعداد 98 ہزار 864 جبکہ سندھ میں 1 لاکھ 35 ہزار 246 ہے۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 2 ہزار 229 اور سندھ میں کرونا وائرس سے 2 ہزار 477 اموات ہوئیں۔ خیبر پختونخواہ میں 37 ہزار 525 کیسز اور 12 سو 58 اموات ہوئیں۔ اسلام آباد میں 16 ہزار 324 کیسز اور 181 اموات ہوئیں۔

خیال رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 6 ہزار 457 ہوگئی جبکہ مجموعی کرونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 10 ہزار 275 ہوچکی ہے۔

ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 205 ہے جبکہ کرونا وائرس کے 2 لاکھ 95 ہزار 613 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

The post کٹھن حالات میں اعلیٰ کارکردگی دکھانا وزیر اعظم کی پہچان ہے: شبلی فراز appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3kSflQW

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear