ٹیکنالوجی کے فروغ سے ہی معیشت ترقی کر سکتی ہے: فواد چوہدری - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

بدھ، 9 ستمبر، 2020

ٹیکنالوجی کے فروغ سے ہی معیشت ترقی کر سکتی ہے: فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ڈیجٹل اور بائیو ٹیکنالوجی پر توجہ دینا ہوگی، ٹیکنالوجی کے فروغ سے ہی معیشت ترقی کر سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک نے ڈیجٹل اور بائیو ٹیکنالوجی کو فروغ دیا۔ پاکستان میں روایتی انڈسٹری کو اسٹینڈرڈائزڈ کرنا پڑے گا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بھی ڈیجٹل اور بائیو ٹیکنالوجی پر توجہ دینا ہوگی، ٹیکنالوجی کے فروغ سے ہی معیشت ترقی کر سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ زراعت اور ہیلتھ سیکٹرز معیشت کو 10 سال میں تبدیل کر سکتے ہیں۔

اس سے قبل ایک موقع پر وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ خطے میں بدلتے حالات نے ٹیکنالوجی وار شروع کردی ہے، چین اور امریکا کی ٹریڈ وار میں پاکستان اہم کردار ادا کر سکتا ہے، یورپ اور امریکا میں میڈ ان چائنا کو پذیرائی نہیں مل رہی۔

انہوں نے کہا تھا کہ میڈ ان پاکستان کو بڑا برانڈ بنانے کا ارادہ کر لیا ہے، میڈ ان پاکستان میڈ ان چائنا سے بڑا برانڈ بن سکتا ہے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ چیی کمپنیاں پاکستان میں آکر امریکا سے ٹریڈ کر سکتی ہیں، امریکا پاکستان کے ذریعے چین سے ٹریڈ کرسکتا ہے، آئندہ 5 سے 10 سال کا پلان تیار کر لیا ہے۔

The post ٹیکنالوجی کے فروغ سے ہی معیشت ترقی کر سکتی ہے: فواد چوہدری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/35nwNZ9

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear