وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی 2 روزہ سرکاری دورے پر ماسکو روانہ - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

بدھ، 9 ستمبر، 2020

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی 2 روزہ سرکاری دورے پر ماسکو روانہ

اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائےخارجہ کونسل اجلاس میں شرکت کیلئے ماسکو روانہ ہوگئے اور کہا روس سے لانگ ٹرم تعلقات کےامکانات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی 2روزہ سرکاری دورےپرماسکوروانہ ہوگئے ، وہ شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائےخارجہ کونسل اجلاس میں شرکت کریں گے، اجلاس میں شرکت کی دعوت روسی ہم منصب سرگئی لیوروف نے دی۔

وزرائے خارجہ کونسل سربراہان مملکت کے بعد شنگھائی تعاون تنظیم کا بڑا فورم ہے، وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں اہم علاقائی و عالمی امور زیر بحث آئیں گے ، اجلاس کے بعد ایک متفقہ مشترکہ اعلامیہ کا اجرابھی متوقع ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی کانفرنس کی سائیڈلائن پر دیگروزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کریں گے۔

روانگی سے قبل وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نے اہم بیان میں کہا کہ روس کےوزیرخارجہ سے کل ملاقات طے ہے، روس سےلانگ ٹرم تعلقات کےامکانات ہیں، انرجی سیکٹرمیں روس سےباہمی تعاون پربھی بات ہوگی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت دو طرفہ گفتگوکیلئےتیارنہیں ہے، کشمیرکےمعاملےپربھارت کمزور ہے، بھارت کی چین سےگفتگوبھی حتمی نتیجےپرنہیں بڑھ رہی، ایس سی اوفورم، ڈرگ ٹریفیکنگ،افغان امن کیلئےکرداراداکرسکتاہے۔

وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ بھارت کارویہ خطےکےامن کوداؤپرلگارہاہے اور ہندوتوا سوچ سےباہر نکلنےکوتیارنہیں ہے۔

The post وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی 2 روزہ سرکاری دورے پر ماسکو روانہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3bMmlLZ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear