سعودی عرب میں سونے کی قیمت میں اضافہ - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

ہفتہ، 5 ستمبر، 2020

سعودی عرب میں سونے کی قیمت میں اضافہ

ریاض: سعودی عرب میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، 24 قیراط کے ایک گرام سونے کی قیمت 233.18 ریال تک پہنچ گئی۔

سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں سونے کے نرخ بڑھ گئے، 24 قیراط 233.18 ریال تک پہنچ گیا۔ اس سے ایک روز قبل تک 24 قیراط کا ایک گرام سونا 232.93 میں دستیاب تھا۔

21 قیراط کا ایک گرام سونا 203.82 ریال سے بڑھ کر جمعے کو 204.03 ریال ہوگیا۔

18 قیراط کے ایک گرام سونے کی قیمت 174.89 ریال رہی جبکہ جمعرات کو یہ 174.7 ریال میں دستیاب تھا۔

16 قیراط کا ایک گرام سونا 155.45 ریال تک پہنچ گیا، 14 قیراط کے ایک گرام سونے کی قیمت 136.02 ریال رہی۔ اسی طرح 12 قیراط کے ایک گرام سونے کی قیمت 116.59 ریال جبکہ 10 قیراط کے ایک گرام سونے کی قیمت 97.16 ریال ریکارڈ کی گئی۔

سونے کی قیمتوں میں یہ اضافہ عالمی منڈی میں جمعے کو سونے کی قیمتیں بڑھنے سے ہوا ہے، عالمی حصص اور امریکی بانڈز کے منافع کی قیمتیں بھی گر گئی ہیں۔

The post سعودی عرب میں سونے کی قیمت میں اضافہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2Z958rb

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear