
کراچی: شہرقائد میں جماعت اسلامی کے رکن صوبائی اسمبلی(ایم پی اے) عبدالرشید کے گھر کے باہر نامعلوم افراد فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
تفصیلات کے مطابق فائرنگ ایم پی اے کی لیاری میں واقع رہائش گاہ کے باہر کی گئی۔ واقعےمیں رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید اور اہلخانہ محفوظ رہے، پولیس ایم پی اے عبدالرشید کی رہائش گاہ پہنچ گئی۔
رکن صوبائی اسمبلی کا کہنا ہے کہ عینی شاہدین نے بتایا موٹرسائیکل سوار 2ملزمان نے فائرنگ کی، ملزمان گھر کے باہر فائرنگ کرکےفرار ہوئے، گھر کے باہر 2فائر ہوئے، پولیس کو خول مل گئے، مجھے کسی قسم کا تھریٹ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ لیاری کے مسائل پر آواز اٹھاتا ہوں، کرپشن کے خلاف آواز اٹھانے پر خوفزدہ کرنے کی کوشش کی گئی، بزدلانہ حملہ عوام کی خدمت سے نہیں روک سکتا۔
عبدالرشید کا مزید کہنا تھا کہ سارادن سڑک پر موجود ہوتاہوں، گھر پر حملہ کرنے والے بزدل ہیں۔
The post کراچی: جماعت اسلامی کے ایم پی اے عبدالرشید کے گھر کے باہر فائرنگ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3gz5Zaa
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Hi !! Dear