
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہوگا ، جس میں مشکوک لائسنس والے پائلٹس کی معطلی کے دورانیے میں توسیع کی منظوری کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہوگا ، جس میں وفاقی کابینہ ملکی صورتحال سمیت 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔
مشکوک لائسنس والے پائلٹس کی معطلی کے دورانیے میں توسیع کی منظوری کا امکان ہے، اجلاس میں ملک کے بڑے ایئرپورٹس آؤٹ سورس کرنے سے متعلق بریفنگ دی جائے گی جبکہ آئی جی اسلام آباد مضافات میں قبضوں کے خلاف کارروائیوں پر بریفنگ دیں گے۔
وفاقی کابینہ پاک عرب آئل ریفائنری کےایم ڈی کی تعیناتی کی منظوری دےگی جبکہ فورتھ شیڈول میں شامل افرادکو استثنیٰ دینے کا معاملہ اور اسلام آباد کے مارگلہ روڈ پر تجاوزات سے متعلق بریفنگ بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔
نیشنل انڈسٹریل ریلیشنزکمیشن کےچیئرمین کےکنٹریکٹ توسیع کی منظوری ، ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے بورڈ کی تشکیل نوکا معاملہ بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔
کابینہ 28 جولائی کوای سی سی اجلاس کے فیصلوں اور 30 جولائی کو کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔
The post وفاقی کابینہ کااجلاس، مشکوک لائسنس والے پائلٹس کی معطلی کے دورانیے میں توسیع کی منظوری کا امکان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2XPhKCT
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Hi !! Dear