پاکستان کا برطانیہ سے شہباز شریف کے داماد کی حوالگی کا مطالبہ - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

پیر، 3 اگست، 2020

پاکستان کا برطانیہ سے شہباز شریف کے داماد کی حوالگی کا مطالبہ

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے برطانیہ سے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے داماد علی عمران کی حوالگی کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے معاہدے کے بغیر باہمی تعاون کی بنیاد پر برطانیہ سے شہباز شریف کے داماد علی عمران کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی حکومت مناسب وقت پر پاکستانی درخواست کا جائزہ لے گی

اس سے قبل ڈیلی میل نے اپنے مضمون میں علی عمران اور ایراکے اکرام نوید پر کرپشن الزامات عائد کیے تھے۔

وکیل علی عمران کا کہنا ہے کہ حوالگی کے مطالبے والا حکومتی خط علی عمران کے اخبار پر مقدمے کا نتیجہ ہے۔بیرسٹر وحید الرحمن کا کہنا تھا کہ علی عمران کی برطانیہ بدری کے لیے پاکستان کو ٹھوس شواہد فراہم کرنا ہوں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مطلوب ملزمان کی حوالگی کا معاہدہ نہیں ہے۔حکومت پاکستان اسحاق ڈار، حسن،حسین نواز، سلیمان شہباز کی حوالگی کا مطالبہ بھی کرچکی ہے۔ماضی میں پاکستان سے برطانیہ کے حوالے کیےگئے تمام افراد قتل کے جرم میں ملوث تھے۔

The post پاکستان کا برطانیہ سے شہباز شریف کے داماد کی حوالگی کا مطالبہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/31aJJxX

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear