ٹویٹر پر ہیش ٹیگ “صاف پنجاب شکریہ بزدار” کی دھوم - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

پیر، 3 اگست، 2020

ٹویٹر پر ہیش ٹیگ “صاف پنجاب شکریہ بزدار” کی دھوم

لاہور : ٹویٹر پر ہیش ٹیگ “صاف پنجاب شکریہ بزدار” کی دھوم مچ گئی، فیاض الحسن چوہان نے کہا عید الاضحیٰ پر صفائی پرلوگوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور انتظامیہ کی تعریف کی، بلاول اورمرادعلی شاہ کو چاہیے عثمان بزدار سے گورننس کے گرسیکھیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی جانب سے شروع کیا جانے والا ہیش ٹیگ “صاف پنجاب شکریہ بزدار” ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، صفائی پرلوگوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور انتظامیہ کی تعریف کی۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں متعلقہ اداروں نے بہترین انداز میں کام کیا ، عید پر بارشی پانی کے متواتر نکاس سےرکاوٹ نہیں آئی، سب نےدیکھا اداروں نےاپنا کام سیاسی شعبدے بازی اور بغیرمداخلت کیا۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ اداروں کی مضبوطی سے ہی ترقی،بہتر سروس ڈیلیوری ممکن ہے، ماضی میں شوبازشریف ذاتی تشہیرکیلئےاداروں کو کمزور کرتے رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دوسری جانب سندھ حکومت اپنی ناکامیاں چھپانےکیلئےپروپیگنڈےکرتی رہی، عید پربھی سندھ کےعوام کوگندگی،بارشی پانی سے نجات نہ مل سکی، بلاول اورمرادعلی شاہ کوچاہیےعثمان بزدار سےگورننس کےگرسیکھیں۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا عید میں چھٹیاں قربان کر کے کام کرنے والے ورکرزہمارافخرہیں۔

The post ٹویٹر پر ہیش ٹیگ “صاف پنجاب شکریہ بزدار” کی دھوم appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2BU7IsD

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear