کراچی کے مختلف علاقوں میں رات سے ہلکی بارش - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعرات، 13 اگست، 2020

کراچی کے مختلف علاقوں میں رات سے ہلکی بارش

کراچی : شہر قائد میں رات گئے ہلکی اور تیز بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق آج ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ 15اگست کے بعد پانچواں اسپیل بھی آنے کو تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں رات سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے، شہر میں ہلکی اور تیز بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، گلشنِ اقبال، گلستانِ جوہر، صفورا گوٹھ، ملیر کینٹ، لانڈھی اور یونیورسٹی روڈ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، بدین اور ٹھٹھہ میں ہلکی بارش کا امکان ہے، جبکہ صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، کراچی کا موجودہ درجہ حرارت29.9ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت35ڈگری تک ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آج کراچی میں وقفے وقفے سے بارش کاسلسلہ جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ 15اگست کے بعد شہر میں مون سون کے پانچویں اسپیل کی آمد متوقع ہے، کراچی میں15اگست کے بعد تیزبارشوں کا قوی امکان ہے۔

The post کراچی کے مختلف علاقوں میں رات سے ہلکی بارش appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/32VFCbl

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear