
اسلام آباد : سپریم کورٹ نےجی آئی ڈی سی کیخلاف کمپنیوں کی تمام اپیلیں خارج کر دیں،کمپنیوں کو گیس انفرااسٹرکچرڈویلپمنٹ سیس کی مد میں417 ارب ادا کرنے ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کوقانونی محاذپربڑی کامیابی مل گئی، سپریم کورٹ نےجی آئی ڈی سی کیخلاف کمپنیوں کی تمام اپیلیں خارج کر دیں، کمپنیوں کو گیس انفرااسٹرکچرڈویلپمنٹ سیس کی مد میں417 ارب ادا کرنے ہوں گے۔
سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے 2ایک کی اکثریت سے فروری میں کیا گیا محفوظ فیصلہ سنایا۔
یاد رہے حکومت نے آرڈیننس کےذریعےجی آئی ڈی سی کے 220 ارب معاف کردیے تھے اور اپوزیشن کی تنقیدپرحکومت نےآرڈیننس واپس لے لیا تھا۔
خیال رہے 20 فروری سپریم کورٹ میں جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا،عدالت نے فیصلہ محفوظ کرنے سے قبل اجازت دی تھی کہ تمام وکلا 15 روز میں اپنی معروضات تحریر ی طور پر جمع کرا سکتے ہیں۔
پنجاب، سندھ اور بلوچستان کی جانب سے وفاق کی گیس انفرااسٹرکچرڈویلپمنٹ سیس کی حمایت کی گئی تھی جبکہ خیبرپختونخوا حکومت نے مخالفت کی تھی۔
اس سے قبل ہائی کورٹ نے حکومت کے حق میں فیصلہ سنایا تھا، اٹارنی جنرل نے حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں اپیل کی تھی کہ جو درخواستیں التوا کا شکار ہیں ان پر جلد فیصلہ کیا جائے کیوں کہ حکومت کو بھاری مالی خسارہ ہورہا ہے۔
The post حکومت کو قانونی محاذ پر بڑی کامیابی مل گئی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/31K97eg
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Hi !! Dear