
اسلام آباد : مشیرخزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ایکسپورٹ سیکٹر کے لیے بجلی کےاسپیشل پیکج پرغور کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق مشیرخزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس آج ہوگا، اجلاس میں ایکسپورٹ سیکٹر کے لیے بجلی کےاسپیشل پیکج پرغورکیا جائے گا اور گندم کی درآمد سمیت اسٹاک کی صورتحال پربریفنگ دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈکےکنٹینرزکےپورٹ چارجزمعاف کرنےکی سمری پیش ہوگی۔
گذشتہ مشیر ای سی سی اجلاس میں روز ویلٹ ہوٹل نیو یارک کو مالی امداد کی فراہمی کی منظوری دی گئی تھی ، پی آئی اے کے ذمے روز ویلٹ ہوٹلز کے 105 ملین ڈالرز ادا کیے جاسکیں گے۔
اجلاس میں پائیدارترقی اہداف پروگرام کے لیے 8ارب سےزائدکےفنڈ اور اے ڈی بی کو آف شور بانڈز کے اجرا کی منظوری دے دی گئی ، بانڈز مارکیٹ کی صورتحال دیکھتے ہوئے جاری کیےجائیں گے۔
ای سی سی نے کامیاب جوان پروگرام تمام شہریوں کے لیےبلا امتیازشروع کرنے، ٹریول اور ٹوارازم کےلیےسالانہ فیس کی چھوٹ کی منظوری بھی دی، اقدام سے ایک سال کے دوران 17 ارب کی سہولت مل سکے گی۔
The post اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس،ایکسپورٹ سیکٹر کیلیے بجلی کے اسپیشل پیکج پر غورہوگا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/32fjVkL
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Hi !! Dear