
مدھیہ پردیش: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں کرونا وائرس سے مقابلہ کرنے کے لیے ایک خاص ساڑی لانچ کی گئی ہے جس کے حوالے سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ کرونا سے بچائے گی۔
تفصیلات کے مطابق کرونا سے مقابلہ کرنے کے لیے بھارت میں پاپڑ کے بعد ایک خاص ساڑی سامنے آگئی، اس اسپیشل ساڑی سے خواتین میں قوت مدافعت بڑھے گی اور وہ کرونا سے بچ پائیں گی۔
مدھیہ پردیش میں ہربل ساڑیاں اور امیونٹی بوسٹر ساڑیاں بڑے پیمانے پر تیار کی جا رہی ہیں جسے آیور وستر کا نام دیا گیا ہے، ان ساڑیوں کو بنانے کے لیے کئی طرح کے مسالوں کا استعمالوں کیا گیا ہے جن میں لونگ، بڑی الائچی، چھوٹی الائچی، چکر پھول، جاوتری، دار چینی، کالی مرچ، زیرہ، تیز پتہ وغیرہ شامل ہیں۔
مدھیہ پردیش حکومت کی جانب سے لانچ کی گئی ساڑیوں میں استعمال ہونے والے مسالوں کو ایک ساتھ لوہے کے بڑے سے برتن میں باریکی سے کوٹا جاتا ہے، بعدازاں 48 گھنٹے سے زیادہ وقت تک ان مسالوں کی پوٹلی بنا کر پانی میں رکھ دی جاتی ہے، پھر ایک بھٹی پر اس پانی کی پوٹلی رکھ کر اس کی بھاپ کپڑوں میں لگائی جاتی ہے جس سے ساڑیاں بنتی ہیں۔
اس عمل کے علاوہ بھی ساڑیاں کئی مراحل اور باریکیوں سے گزاری جاتی ہیں، پھر کہیں جا کر امیونٹی بوسٹر ساڑیاں تیار ہوتی ہیں، بتایا جاتا ہے کہ ایک ساڑی کو بننے میں 5 سے 6 دن کا وقت لگتا ہے۔ ان ساڑیوں کی قیمت کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ یہ 3 سے 5 ہزار تک میں دستیاب ہوں گی۔
The post کرونا سے مقابلہ کرنے کے لیے بھارت میں ایک خاص ساڑی لانچ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2YnDKoN
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Hi !! Dear