پنجاب کو ہر لحاظ سے پاکستان کا بہترین صوبہ بنانا چاہتے ہیں،عثمان بزدار - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعہ، 21 اگست، 2020

پنجاب کو ہر لحاظ سے پاکستان کا بہترین صوبہ بنانا چاہتے ہیں،عثمان بزدار

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب کو ہر لحاظ سے پاکستان کا بہترین صوبہ بنانا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سےگورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی ملاقات ہوئی جس میں ترقیاتی منصوبوں،انتظامی معاملات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نےگورنر کو محرم الحرام سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ اپوزیشن شور شرابے کی بجائے انتخابات کا انتظار کرے،صوبے میں ترقی و خوشحالی لانا ہمارا عزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ مخالفین کا وتیرہ منفی سیاست ہے،مل جل کر اپوزیشن کی منفی سیاست کو ناکام بنائیں گے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کو آگے،اپوزیشن تنزل کی طرف لے جانا چاہتی ہے۔

سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کو ہر لحاظ سے پاکستان کا بہترین صوبہ بنانا چاہتے ہیں،ترقی اورخوشحالی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہے ہیں۔

The post پنجاب کو ہر لحاظ سے پاکستان کا بہترین صوبہ بنانا چاہتے ہیں،عثمان بزدار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2E5XlDc

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear