
پینسلوینیا: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مخالف ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جوبائیڈن کو امریکیوں کے لیے ڈراؤنا خواب قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پینسلوینیا میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہ جو بائیڈن نے امریکی کارکنوں کو بیچ دیا ہے اور اگر وہ اقتدار میں آجاتے ہیں تو وہ ایک ڈراؤنا خواب ہوگا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ڈیموکریٹس نے نصف صدی امریکا کو بیچنے، ملازمتیں ختیم کرنے اور امریکیوں کی ملازمتیں دیگر ممالک کو دینے میں صرف کی۔
امریکی صدر کا خطاب کے دوران کہنا تھا کہ اگر جوبائیڈن کی صدارت میں اپنی زندگی کا نظارہ چاہتے ہیں تو شکاگو کے خون سے داغے ہوئے فٹ پاتھ، اور منیا پولیس میں دھواں دار کھنڈرات کے بارے میں سوچیے اور اپنے شہر میں آنے والی تباہی کا تصور کریں۔
دوسری جانب ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے نیشنل کنونشن سے اختتامی خطاب کے دوران کہا کہ عوام متحد ہو کر ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دیں گے، ٹرمپ نے معیشت اور صحت کے نظام کو تباہ کر دیا۔
The post ٹرمپ نے جوبائیڈن کو امریکیوں کے لیے ڈراؤنا خواب قرار دے دیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2Q9zRPX
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Hi !! Dear