حکومت کا ہنرمندافرادی قوت سے متعلق اہم فیصلہ - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعرات، 13 اگست، 2020

حکومت کا ہنرمندافرادی قوت سے متعلق اہم فیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت نے صنعتوں کو معیاری ہنرمندافرادی قوت کی فراہمی کے لیے پلاننگ کا فیصلہ کرلیا، منصوبہ بندی کے تحت مختلف امور پر کام کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر صنعت وتجارت پنجاب میاں اسلم اقبال کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں پنجاب اسکل ڈویلپمنٹ اتھارٹی، ہنرمندافرادی قوت کی تیاری اور آن لائن کورسز کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں نوجوانوں کے روزگار سمیت دیگر اہم پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور آٹومکینک، آٹو، کیڈسول، بیوٹی فکیشن، میک اپ اور ایچ اے وی سی آرآن لائن کورسز کی منظوری دی گئی۔

اس موقع پر میاں اسلم کا کہنا تھا کہ صنعتوں کے لیے معیاری ہنرمندافرادی قوت کی فراہمی کے لیے پلاننگ کی جائے۔ انہوں نے سفارتخانوں کے ذریعے ہنرمندافراد کی بیرون ممالک کھپت کی منصوبہ بندی کرنے کی بھی ہدایت کردی۔

انہوں نے اجلاس میں متعلقہ عہدیداروں کو یہ بھی ہدایت کی کہ تعلیمی پابندی کے بغیراداروں میں آنے والے بچوں کو ہنرسیکھنے کے مواقع فراہم کیے جائیں، فنی تعلیم کے ادارے ٹائم لائن کے ساتھ منصوبوں کی تکمیل یقینی بنائیں۔

The post حکومت کا ہنرمندافرادی قوت سے متعلق اہم فیصلہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3iyxqm0

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear