وزارت خارجہ کا سابق افسرطفیل قاضی اسلام آباد سے گرفتار - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

منگل، 11 اگست، 2020

وزارت خارجہ کا سابق افسرطفیل قاضی اسلام آباد سے گرفتار

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے وزارت خارجہ کے سابق افسر طفیل قاضی کو گرفتار کرلیا، ملزم نے سفارتخانے میں بطوراکاونٹنٹ سرکاری فنڈ کو نقصان پہنچایا۔

تفصیلات کے مطابق نیب راولپنڈی نے کارروائی کرتے ہوئے وزارت خارجہ کے سابق افسرطفیل قاضی کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا، طفیل قاضی بلغاریہ میں پاکستانی سفارتخانے میں تعینات رہا۔

نیب نے کہا کہ ملزم نے سفارتخانے میں بطوراکاونٹنٹ سرکاری فنڈ کو نقصان پہنچایا، ملزم2013سے2018تک صوفیہ بلغاریہ میں تعینات رہا، ملزم نے سرکاری فنڈ کاذاتی استعمال کر کے خزانے کو نقصان پہنچایا۔

نیب راولپنڈی کو یہ کیس وزارت خارجہ کی جانب سے بھیجا گیا تھا، ملزم کو آج احتساب عدالت میں پیش کرکےریمانڈ لیا جائے گا۔

عرفان نعیم منگی کا کہنا ہے کہ نیب کے تمام افسران کیسز کو میرٹ پر حل کریں گے ، نیب کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ، میگا کیسزکو جلد منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

The post وزارت خارجہ کا سابق افسرطفیل قاضی اسلام آباد سے گرفتار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/33M1h6k

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear