ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر انتقال کرگئے - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

پیر، 10 اگست، 2020

ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر انتقال کرگئے

نیویارک: ڈبلیو ڈبلیو ای کے لیجنڈری ریسلر ’کامالا ہیرس‘ 70 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کامالا کی موت کی تصدیق کردی، مشہور سابق ریسلر کا اصل نام ’جیمس ہیرس‘ تھا لیکن وہ اپنے خاص روپ کی وجہ سے ’کامالا‘ کے نام سے جانے جاتے تھے، چہرے پر پینٹنگ ان کی پہچان تھی۔

رپورٹ کے مطابق لیجنڈ کھلاڑی حالیہ چند سالوں سے علالت کی زندگی گزار رہے تھے، ذیابیطس کے باعث وہ اپنی دونوں ٹانگوں سے بھی محروم ہوگئے تھے۔ سابق ریسلر کی موت کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آئی۔

9 فٹ قد اور 380 پاؤنڈ وزن رکھنے والے ریسلر کی اچانک موت سے ان کے ساتھی بھی غم زدہ ہیں۔

دیگر ریسلرز نے کامالا کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنا قیمتی اثاثہ کھو دیا۔ کھلاڑی نے اپنے کیریئر کے دوران کئی ٹائٹلز اپنے نام کیے، ہوگن اور انڈرٹیکر جیسے بڑے ریسلر سے بھی مقابلہ کیا۔

Long history: Jerry Lawler's ring battles dated back four decades with Kamala

Beloved: A number of Kamala's contemporaries as well as current pro wrestling personalities had kind words about the late star of the ring

The post ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر انتقال کرگئے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from کھیل – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/30IKqj2

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear