سعودی عرب : ایک ہی خاندان کے21 افراد کی جان کو خطرہ - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

ہفتہ، 8 اگست، 2020

سعودی عرب : ایک ہی خاندان کے21 افراد کی جان کو خطرہ

ریاض : سعودی عرب میں مقامی شہری نے ہاؤس آئسولیشن کے دوران لاپروائی برتی جس سے 21 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت صحت نے جمعے کو بیان جاری میں واضح کیا کہ ایک شہری نے محسوس کیا کہ وہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوگیا ہے۔ بعض علامتیں ظاہر ہوگئی تھیں۔

اسے قانون صحت کے بموجب خود کو ہاؤس آئسولیشن کی پابندی کرنی چاہیے تھی۔ اس نے ایسا نہیں کیا جس کی وجہ سے 21 افراد نئے کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

وزارت صحت نے بیان میں مزید کہا کہ مقامی شہری نے جان بوجھ کر کورونا ٹیسٹ نہیں کرایا۔ اس کی لاپروائی سے خود اس کے خاندان کے 13 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ایک اور مشکل اس وقت پیش آئی جب فیملی کے 13 متاثرین میں سے ایک شخص نے خود کو یہ جاننے کے باوجود کہ وہ کورونا کے مریض سے مل چکا ہے احتیاط نہیں برتی جس کے باعث مزید 8 افراد وائرس کی زد میں آگئے۔

The post سعودی عرب : ایک ہی خاندان کے21 افراد کی جان کو خطرہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3iqAKQh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear