سعودی عرب میں ملازمین کے لیے اچھی خبر - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

منگل، 11 مئی، 2021

سعودی عرب میں ملازمین کے لیے اچھی خبر

ریاض: سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود آبادی کے ذرایع کا کہنا ہے کہ مملکت میں نئے قانون محنت سے ہزاروں ملازمین مستفید ہورہے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود آبادی کے ذرائع نے بتایا کہ نئے قانون محنت کے تحت مجموعی طور پر اب تک 60 ہزار سے زائد کارکن مستفید ہوئے ہیں، جبکہ اس شق کے تحت یومیہ بنیادوں پر درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے۔

ذرایع کے مطابق گزشتہ 56 دنوں میں 60 ہزار سے زائد کارکن قانون محنت سے مستفید ہوچکے ہیں۔

یہ بھی بتایا گیا کہ نئے قانون محنت کے تحت کارکن از خود خروج وعودہ اور نہائی کی سہولت سے زیادہ فائدہ اٹھا رہے ہیں، اس کے علاوہ سب سے زیادہ نوکریوں کی تبدیلی کی سروس استعمال کی گئی۔

خیال رہے کہ نئے قانون کی رو سے بہتر خدمات کے لیے لازمی ہے کہ آجر اور اجیر ورک ایگریمنٹ کی ڈیجیٹل تصدیق کرائیں تاکہ فریقین کے حقوق کا تحفظ یقینی ہو سکے۔

وزارت افرادی قوت کے ذرائع نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں گزشتہ 6 ماہ کے دوران ملازمت کے 50 لاکھ معاہدوں کی ڈیجیٹل تصدیق بھی کی ہے۔

The post سعودی عرب میں ملازمین کے لیے اچھی خبر appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3eGEs9r

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear