قومی ایئرلائن کی چند پروازوں کے شیڈول میں ردوبدل - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

اتوار، 9 مئی، 2021

قومی ایئرلائن کی چند پروازوں کے شیڈول میں ردوبدل

کراچی: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کی ہدایات پر قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی چند پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔

ترجمان قومی ایئرلائن کا کہنا ہے کہ پی کے 9726 ریاض تا لاہور اب ریاض سے سیالکوٹ آئے گی۔ جبکہ پی کے 9247 لاہور تا دمام اب سیالکوٹ سے دمام روانہ ہوگی۔

ترجمان کے مطابق پی کے 262 ابوظہبی اسلام آباد اب ابو ظہبی سے پشاور آئے گی۔

اسی طرح اسلام آباد تا القسیم کی پرواز پشاور سے القسیم روانہ ہوگی۔ ترجمان نے ہدایت کی ہے کہ مزید معلومات کیلئے پی آئی اے کے کال سینٹر سے رابطہ کریں۔

یہ فیصلہ مقامی ائیرپورٹس پر رش کی صورت حال سے بچنے کے لیے کیا گیا۔

The post قومی ایئرلائن کی چند پروازوں کے شیڈول میں ردوبدل appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/33pqhiu

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear