شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ پر ڈال دیا گیا - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

پیر، 17 مئی، 2021

شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ پر ڈال دیا گیا

اسلام آباد : حکومت نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ پر ڈال دیا، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بحری اور فضائی اداروں کو فیصلے سے آگاہ کردیاگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ پر ڈال دیا گیا ہے ، ای سی ایل میں نام کابینہ کی منظوری اور قانونی ضابطے مکمل ہونے پرڈالاگیا، متعلقہ ریکارڈ اس ضمن میں اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہبازشریف کانام ای سی ایل پر ڈالاجارہاہے، بحری اور فضائی اداروں کوفیصلے سے آگاہ کردیاگیا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کوباہرجانےکی اجازت دینے سے کیس تاخیر کا شکارہوتا، شریف خاندان کے5افرادپہلےہی مفرور ہیں اور 4افرادشہبازشریف کیخلاف کیس میں وعدہ معاف گواہ بن چکے ہیں۔

The post شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ پر ڈال دیا گیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2RrEOaR

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear