ارطغرل غازی نے فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھا دی - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

ہفتہ، 15 مئی، 2021

ارطغرل غازی نے فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھا دی

مشہور و معروف ترک ڈرامے ارطغرل غازی کے مرکزی کردار انگین آلتان نے بھی فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھا دی، انہوں نے لکھا کہ فلسطین کو آزاد کرو۔

بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں شہرت پانے والے ترک ڈرامے ارطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ترک اداکار انگین آلتان نے بھی اسرائیل کے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد الاقصٰی پر حملےاور غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بمباری اور تشدد کے واقعات کی مذمت کی ہے۔

انگین آلتان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر فلسطین کی آزادی کے لیے آواز اٹھاتے ہوئے خصوصی انسٹا اسٹوری شیئر کی۔

انہوں نے لکھا کہ اب یہ کہنے کی ضرورت نہیں ہے، ہمارے دل و دماغ کہہ رہے ہیں کہ یروشلم میں جو ہوا وہ ناقابل بیان درد ہے۔ اداکار نے مزید لکھا کہ فلسطین کو آزاد کرو۔

واضح رہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے عین الوزہ میں ابھی بھی شدید جھڑپیں جاری ہیں، فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ شہید فلسطینیوں کی تعداد 43 ہوگئی، 13 بچے بھی شہدا میں شامل ہیں۔

اب تک ایک ہزار سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں جبکہ درجنوں عمارتیں مٹی کا ڈھیر بنادی گئی ہیں۔

The post ارطغرل غازی نے فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھا دی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from فن و ثقافت – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3oiooO4

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear