
لاہور: کوروناوائرس کے پیش نظر یوتھ ورلڈ ٹائٹل کے لیے باکسر عثمان وزیر کی فائٹ مؤخر کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق یوتھ ورلڈ ٹائٹل کے لیے فائٹ کو کورونا وائرس کی وجہ سے مؤخر کیا گیا ہے۔ فائٹ مینی پاکیوپرومشن کے تحت 22مئی کو منیلا میں ہونی تھی۔
فائٹ کو مؤخر کرنے کا اعلان ورلڈ چیمپئن جیروان انکجاس نے کیا۔ جیروان انکجاس کا کہنا ہے کہ چند دن بعد نئی تاریخ کا اعلان کریں گے، فائٹ کوروناوبا کے باعث موخرکی گئی۔
دوسری جانب باکسر عثمان وزیر نے بتایا کہ فائٹ مؤخر ہوئی ہے جلد نئی تاریخ کا اعلان ہوگا، ہم تیار ہیں اور مزید پریکٹس جاری رکھیں گے تاکہ اچھا پرفارم کرسکیں۔
باکسر عثمان وزیر نے تاریخی فائٹ لڑنے کا اعلان کردیا
خیال رہے کہ انڈر کارڈ کے تحت آصف شاہ اور کامران خان کی فائٹس بھی مؤخر ہوئی ہیں۔
The post یوتھ ورلڈ ٹائٹل: عثمان وزیر کی فائٹ مؤخر appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from کھیل – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3eQoYzt
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Hi !! Dear