بس اب بہت ہوگیا معصوم فلسطینیوں کا قتل عام بندکیاجائے ، معروف فٹبالر محمد صلاح بھی بول پڑے - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

بدھ، 12 مئی، 2021

بس اب بہت ہوگیا معصوم فلسطینیوں کا قتل عام بندکیاجائے ، معروف فٹبالر محمد صلاح بھی بول پڑے

قاہرہ : مصر سے تعلق رکھنے والے معروف فٹبالر محمد صلاح نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی رہنمافلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت روکنےکیلئےکرداراداکریں ، بس اب بہت ہوگیا معصوم فلسطینیوں کا قتل عام بند کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق معروف فٹبالر محمد صلاح نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلسطین میں جاری اسرائیلی دہشتگردی کیخلاف اپنے پیغام میں کہا کہ عالمی رہنما فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت روکنےکیلئےکرداراداکریں، یقینی بنایاجائے کہ تشدداورمعصوم فلسطینیوں کاقتل عام بندہو، بس اب بہت ہوگیامعصوم فلسطینیوں کاقتل عام بندکیاجائے۔

خیال رہے اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر  فضائی بمباری کے نتیجے میں اب تک 35 افراد شہید اور 220 زخمی ہو چکے ہیں۔ شہدا میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

منگل کی شب اسرائیلی فوج نے12 منزلہ رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا، جس کے نتئجے میں عمارت مکمل طور پر منہدم ہوگئی تھی۔

The post بس اب بہت ہوگیا معصوم فلسطینیوں کا قتل عام بندکیاجائے ، معروف فٹبالر محمد صلاح بھی بول پڑے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from کھیل – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3bmTAXd

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear