شہبازشریف، نواز شریف کو واپس لانے کے بجائے خود بھاگ رہے تھے، شیخ رشید - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

پیر، 17 مئی، 2021

شہبازشریف، نواز شریف کو واپس لانے کے بجائے خود بھاگ رہے تھے، شیخ رشید

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ شہبازشریف، نواز شریف کو واپس لانے کے بجائے خود بھاگ رہے تھے، اگرشہبازشریف باہر گئے تو واپس لانامشکل ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے گفتگو میں کہا کہ شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈال کر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ، ان کے باہر جانے سے کیس متاثر ہوتا، شریف خاندان کے5افرادپہلےہی مفرور ہیں جبکہ 4افرادشہبازشریف کیخلاف کیس میں وعدہ معاف گواہ بن چکے ہیں، جانےکی اجازت دی گئی تو سلطانی گواہ پریہ اثراندازہوسکتے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف کوواپس لانےکےشہبازشریف ضمانتی ہیں، جس دن عدالت کافیصلہ ہوااسی دن شہبازشریف نےٹکٹ بک کرایا ، انھوں نے عدالت میں پیش ہونےکی کوئی درخواست نہیں دی اور نہ ان کی جانب سے کوئی نمائندہ مقرر کیا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ شہبازشریف کیخلاف 7ارب کےاثاثوں کاکیس ہے، اگرشہبازشریف باہرگئےتوواپس لانامشکل ہوگا، نیب نےجوریفرنس دیاکابینہ نےاس کی منظوری دی، وزیر قانون فروغ نسیم نے کیبنٹ کو سمری بھیجی اور منظوری ہوئی جبکہ وزات داخلہ نےاس کانوٹی فکیشن جاری کردیاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف ،نوازشریف کوواپس لانےکے بجائےخودبھاگ رہےتھے، آرٹیکل 36کےتحت انصاف کاتقاضاہےتمام ملزمان سےایک جیساسلوک ہو، ایک ملزم رات کے اندھیرے میں پاکستان سےبھاگ رہاتھا جبکہ شہبازشریف نےکوئی میڈیکل دستاویزات جمع نہیں کرائی۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ زبیر نامی ان کےترجمان کہتے ہیں کہ تعلقات اچھے ہوگئے، ہمیں خوشی ہے کہ آپ کےتعلقات اچھے ہوگئے تاہم میرےپاس کوئی اطلاعات نہیں کہ وہ ڈیل کے تحت باہرآئےیانہیں، جولیڈرہوتا ہے وہ اپنے لوگوں کیساتھ جینا اورمرنا چاہتاہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ شہبازشریف چاہیں تو 15دن کےاندر درخواست دےسکتےہیں، نوازشریف واپس نہیں آیا تو شہبازشریف نے کہاں سے آنا تھا، پاکستان چاہتاہے بےدخل کیاجائے اور برطانیہ چاہتاہےکہ کیس داخل کیاجائے۔

انھوں نے کہا کہ عدالت کےفیصلوں پرتبصرہ نہیں کرسکتاہوں، بےبس نہیں ہوئےکوششیں جاری ہیں مگرابھی نتیجہ نہیں نکلا، برطانوی سفیرمیرےپاس آئےتھےان سےبات ہوئی تھی۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ کوئی دھوکانہیں کررہاعمران خان سمجھدارآدمی ہے، شایدسب لوگ چھٹی پرتھےلیکن عمران خان کام کررہاتھا، عمران خان اپوزیشن کےبس کاکھیل نہیں ہے، کوئی اختلاف نہیں خودجنرل باجوہ نےکھل کربات کی، جنرل باجوہ نےکہافوج جمہوری اداروں ،منتخب حکومت کیساتھ کھڑی ہے، میٹنگ میں شہبازشریف اوربلاول بھی موجودتھے۔

اسرائیلی جارحیت کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ غزہ صورتحال پرعالم اسلام غمزدہ ہےامید ہے اسمبلی میں قرارداد لائی جائے گی۔

The post شہبازشریف، نواز شریف کو واپس لانے کے بجائے خود بھاگ رہے تھے، شیخ رشید appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3fDf2J5

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear