پالتو کتے کا اغواء : مالکن کا کتا ڈھونڈنے والے کیلئے بڑی رقم کا اعلان - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

ہفتہ، 29 مئی، 2021

پالتو کتے کا اغواء : مالکن کا کتا ڈھونڈنے والے کیلئے بڑی رقم کا اعلان

کراچی : گلستان جوہر بلاک 7 میں پالتو کتے کو اغوا کرلیا گیا، مالکن نے کتے کی واپسی کے عوض 30 ہزار روپے انعام کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے میں گلستان جوہر بلاک 7 میں پالتو کتے کو اغوا کرنے کا واقعہ پیش آیا ، جہاں موٹر سائیکل سوار4 لڑکے پالتو کتے کے اغوا کر کے لے گئے۔

مالکن کا ’’زوزو‘‘ کتے کی بازیابی پر30 ہزارروپےانعام کااعلان کردیا ہے جبکہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔

خاتون نے اپنے بیان میں بتایا کہ میری والدہ گھر کے قریب زوزو کوٹہلانےلےگئی تھیں کہ موٹرسائیکل سوارلڑکوں نے زوزو کو بلایا اور اٹھا کر لے گئے۔

The post پالتو کتے کا اغواء : مالکن کا کتا ڈھونڈنے والے کیلئے بڑی رقم کا اعلان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2TtxdJF

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear