دوران پرواز دو تربیتی جہازوں کا خوفناک ٹکراؤ، سعودی پائلٹ جاں بحق - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

ہفتہ، 1 مئی، 2021

دوران پرواز دو تربیتی جہازوں کا خوفناک ٹکراؤ، سعودی پائلٹ جاں بحق

سعودی عرب

جوہانسبرگ : جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں دوران تربیت دو جہاز ٹکراگئے، جس کے نتیجے میں ایک سعودی شہری جاں بحق ہوگیا، حادثے میں ٹرینر اور دوسرے طیارے کا عملہ بھی شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ میں سعودی سفارت خانے نے تصدیق کی ہے کہ جوہانسبرگ میں ہوابازی کی ٹریننگ کے دو جہاروں کے ٹکرانے کے باعث ایک سعودی شہری ہلاک ہوگیا ہے۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ترجمان سفارت خانے نے جاری بیان میں کہا ہے کہ جہازوں میں ٹکراؤ کا واقعہ جنوبی افریقہ کے معروف شہر جوہانسبرگ کے مضافات میں پیش آیا ہے۔

مرنے والے سعودی کا نام محمد بن احمد السیسی ہے جبکہ ٹرینر اور دوسرے طیارے کا عملہ بھی حادثے میں ہلاک ہوا ہے۔

سعودی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی جنوبی افریقہ کے متعلقہ حکام سے رابطہ کرکے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کاموں کا جائزہ لیا۔

ترجمان سفارت خانے کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کے متعلقہ حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں اور حادثے کی تحقیقات کے بارے میں مسلسل آگاہی لے رہے ہیں۔

The post دوران پرواز دو تربیتی جہازوں کا خوفناک ٹکراؤ، سعودی پائلٹ جاں بحق appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3eKhmNQ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear