
لاہور : گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ اسرائیلی دہشت گردی کیخلاف اسلامی ممالک کوعملی اقدامات کرنا ہوں گے ، صرف مذمت کرنےسےکچھ نہیں ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسرائیلی دہشت گردی کی ویڈیوشیئر کرتے ہوئے کہا مظلوم فلسطینیوں پراسرائیلی دہشت گردی دیکھ کردل خون کےآنسوروتاہے، اسرائیلی دہشت گردی کیخلاف اسلامی ممالک کوعملی اقدامات کر نا ہونگے ، اسلامی ممالک کےصرف مذمت کرنےسےکچھ نہیں ہوگا اسرائیلی دہشت گر دی پرخاموشی بھی کسی جرم سےکم نہیں ہوگی۔
Brutality of Israel agnst Palestinians at #AlAqsaMosque is unjustified & violation of HRs. Israel’s continued oppression of Palestinians goes unchecked by UN starting w Gaza, WestBank & now AlAqsa. Intl comm, @UN, @OIC_OIC must break its silence & put a stop to Israeli aggression pic.twitter.com/zdVh7Mdbfg
— Mohammad Sarwar (@ChMSarwar) May 11, 2021
چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اورانسانی حقوق کےعالمی ادارےخاموش تماشائی بنےہوئےہیں، پاکستانی عوام اورحکومت اپنےفلسطینی بہن بھائیوں کیساتھ متحدکھڑےہیں، 20سے زائد فلسطینیوں کا قتل بدتر ین اسرائیلی دہشت گردی کا ثبوت ہے، جب تک مسئلہ فلسطین حل نہیں ہوگا دنیا میں کبھی امن قائم نہیں ہوسکتا۔
انھوں نے مزید کہا کہ ان کا آزادی کے لیے جرات کیساتھ دشمن کا مقابلہ کر نیوالی فلسطینی عوام کو سلام پیش کرتے ہیں۔
The post ‘اسرائیلی دہشت گردی کیخلاف اسلامی ممالک کوعملی اقدامات کرنا ہوں گے ، صرف مذمت کرنےسے کچھ نہیں ہوگا’ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3y077Ol
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Hi !! Dear