ٹک ٹاک بنانے کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

اتوار، 30 مئی، 2021

ٹک ٹاک بنانے کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا

جہلم: صوبہ پنجاب میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے نوجوان اپنی زندگی کی بازی ہار گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع جہلم میں نوجوان ویڈیو بناتے ہوئے دریا میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا، لاش کی تلاش جاری ہے۔ آئی سی آئی واٹر بور میں 25سالہ شیخ علی نامی لڑکا تاحال لاپتہ ہے۔

پولیس اور متعلقہ ادارے نوجوان کو دریا میں تلاش کررہے ہیں۔

نوجوان نے دوستوں کے ساتھ دریائے جہلم میں چھلانگ لگائی مگر باہر نہ آسکا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایک دوست ویڈیو بنا رہا تھا جبکہ 2دوستوں نے دریا میں چھلانگ لگائی۔

ٹک ٹاک کا جنون، دو نوجوان نہر میں ڈوب کر جاں بحق

جائے وقوع پر دوست نے بچانے کی بھی کوشش کی لیکن ناکام رہا۔

یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں لاہور کے رہائشی دو نوجوان ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے تھے۔ اس طرح کے واقعات ماضی میں بھی پیش آچکے ہیں۔

The post ٹک ٹاک بنانے کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2R2Vllq

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear