سعودی عرب میں روزگار اور بہت کچھ، بڑا منصوبہ سامنے آگیا - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

منگل، 18 مئی، 2021

سعودی عرب میں روزگار اور بہت کچھ، بڑا منصوبہ سامنے آگیا

ریاض: سعودی عرب ’میڈ اِن سعودیہ‘ کے تحت بین الاقوامی مارکیٹنگ مہم شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جس کے تحت ناصرف انٹرنیشنل مارکیٹ کو ٹارگٹ کیا جائے گا بلکہ اس سے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر برائے صنعت و معدنیات بندر الخریف کا کہنا ہے کہ یہ مہم مملکت میں صنعتی شعبے کو طاقت بخشے گا، اس پروگرام کے ذریعے سعودی عرب میں روزگار کے مواقع، برآمدی صلاحیت میں اضافہ اور ادائیگیوں کا توازن بہتر ہوسکے گا۔

انہوں نے بتایا کہ مقامی مینوفیکچرنگ کی حوصلہ افزائی ملک کی ایک اہم ضرورت بن چکی ہے۔

خیال رہے کہ ’میڈ اِن سعودیہ‘ پروگرام کے تحت سعودی عرب مقامی، علاقائی اور عالمی مارکیٹ میں سعودی مصنوعات کو عالمی برانڈ کے مطابق تیار کرے گا۔

واضح رہے کہ خلیجی حکومتوں نے کورونا کی عالمی وبا کے دوران گھروں میں مزید سامان تیار کرنے کی کوششیں تیز کیں جس سے عالمی سطح پر سپلائی چین متاثر نظر آئی۔

سعودی حکومت نے 2021 کی پہلی سہ ماہی میں ’میڈ ان سعودیہ‘ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

The post سعودی عرب میں روزگار اور بہت کچھ، بڑا منصوبہ سامنے آگیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2QsbnVH

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear