کورونا وائرس کی بھارتی قسم نے کیسے تباہی پھیلائی ؟ - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

بدھ، 12 مئی، 2021

کورونا وائرس کی بھارتی قسم نے کیسے تباہی پھیلائی ؟

نئی : بھارت میں کورونا سے تباہی کے بعد سائنسدان کیسز میں غیر متوقع اضافہ کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیق کررہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم کیسز میں اضافے کا ذمہ دار تو نہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں کرونا وائرس کی دوسری لہر نے تباہی مچا رکھی ہے، جس کے باعث روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں شہری متاثر اور ہزاروں کی ہلاک ہورہے ہیں، رواں ماہ کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ زیادہ کیسز کے باعث مریضوں کے لیے ہسپتالوں میں بستر، آکسیجن اور ادوایات کی قلت کا سامنا تھا۔

کرونا وائرس کی تباہی کے بعد سائنسدان اس بات کی تحقیق کر رہے ہیں کہ کورونا لہر میں کیسز میں غیر متوقع اضافہ کیوں ہوا ، کیا کورونا وائرس کی نئی قسم کیسز میں اضافے کا ذمہ دار تو نہیں؟

کورونا وائرس کی نئی قسم بی ون 617 بھارت سمیت 17 ممالک میں رپورٹ ہو چکی ہے، جس کی وجہ سے عالمی سطح پر تشویش میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ، اس حوالے سے بھارت میں وائرولجسٹ شاہد جمیل نے بتایا کہ کورونا وائرس کی نئی قسم بی ون 617 کے بیرونی اسپائیک میں دو اہم میوٹیشن شامل ہیں جو انسانی خلیوں سے جڑے ہوتے ہیں۔

کورونا کی نئی قسم کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارت میں وائرس کی موجودہ قسم دسمبر میں شناخت ہوئی جبکہ اس سے قبل کی قسم اکتوبر 2020 میں دیکھی گئی جبکہ ابتدائی معلومات کے مطابق بھارتی ویریئنٹ کی قسم زیادہ آسانی سے پھیلتی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی عہدیدار ماریہ وان کرخوف نے کہا ہے کہ یہ کہنا ابھی مشکل ہے کہ نئی قسمیں کیسز میں اضافے کی وجہ ہے تاہم لیبارٹری میں محدود سائز کے نمونے پر تحقیق میں بڑھتا ہوا پھیلاؤ سامنے آیا ہے۔

نیشنل سینٹر فار ڈیسیز کنٹرول کے ڈائریکٹر سجیت کمار سنگھ نے بتایا کہ بہت زیادہ پھیلنے والی وائرس کی قسم بی 117 پہلی بار برطانیہ میں دریافت ہوئی تھی اور بھارت میں بڑھتے ہوئے کیسز کے پیچھے بھی یہی قسم ہے۔

The post کورونا وائرس کی بھارتی قسم نے کیسے تباہی پھیلائی ؟ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3fblI0B

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear