
سڈنی: آسٹریلوی کرکٹرز مالدیپ میں ایک ہفتے سے زیادہ وقت گزارنے کے بعد چارٹر طیارے کے ذریعے سڈنی پہنچ گئے ، مگر انہیں اپنے فیملی سے ملنے کے لئے مزید ایک ہفتہ انتظار کرنا ہوگا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈیا میں کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث انڈین پریمیئر لیگ کو معطل کیا تھا جس کے بعد چھ مئی کو انڈین کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایک چارٹر طیارے کے ذریعے آسٹریلوی کرکٹرز کو مالدیپ پہنچایا گیا تھا۔
نیشنل براڈکاسٹر اے بی سی کا کہنا ہے کہ اسٹیو سمتھ اور ڈیوڈ وارنر سمیت کھلاڑی چارٹر طیارے کے ذریعے مقامی وقت کے مطابق صبح 7:30سڈنی پہنچے، اڑتیس رکنی آسٹریلوی گروپ میں کھلاڑی، کوچز، آفیشلز سمیت ٹی وی کمنٹیٹرز شامل تھے، جو انڈیا سے چھ مئی کو مالدیپ کو پہنچے تھے، جہاں انہوں نے خود کو قرنطینہ کیا۔
دو روز قبل آسٹریلوی حکومت نے وہ عارضی پابندی اٹھا لی تھی جس میں شہریوں کو ملک واپسی پر جیل بھیجنے کی دھمکی دی گئی تھی، اتوار کو وزیراعظم سکاٹ مورسن نے کہا تھا کہ کرکٹرز کے ساتھ کوئی خاص سلوک نہیں کیا گیا بلکہ وہ بغیر کسی مدد کے واپس آئیں گے اور اپنی ٹکٹ پر واپس آئیں گے۔
توقع کی جا رہی ہے کہ مالدیپ سے سڈنی والے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ایک ہوٹل میں چودہ دن کے لیے قرنطینہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں شامل سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل ہسی بھی عالمی وبا کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے تھے۔
خیال رہے کہ انڈین پریمیر لیگ کی بائیو سیکیور ببل میں کرونا انفیکشن پھیل جانے کے سبب آئی پی ایل کے 14ویں سیزن کو غیرمعینہ مدت تک کے لیے ملتوی کیا جاچکا ہے، انڈین کرکٹ پریمیئر لیگ ملتوی ہونے سے قبل دو کھلاڑیوں میں کرونا کی تصدیق ہوئی تھی، جس کے باعث کولکتہ نائٹ رائیڈرز اوررائل چیلنجرز کے درمیان ہونے والا میچ ملتوی کر دیا گیا تھا۔
The post وطن واپس پہنچنے کے باوجود آسٹریلوی کھلاڑی فیملی سے کیوں نہ مل سکے؟ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from کھیل – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3tTMQ9y
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Hi !! Dear