سعودی عرب: سمندر میں خطرناک حادثہ، ہلاکت اور متعدد زخمی - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعہ، 28 مئی، 2021

سعودی عرب: سمندر میں خطرناک حادثہ، ہلاکت اور متعدد زخمی

ریاض: سعودی عرب کے سمندر میں دو سیاحتی کشتیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ دل دہلا دینے والا حادثہ جبیل سمندر کے ساحل کے قریب پیش آیا، سیاحتی کشتیوں میں تصادم سے ایک خاتون ہلاک اور کشتیوں میں کئی سوار افراد زخمی ہوگئے۔

سمندری سرحدی فورس کے ترجمان کرنل مسفر بن غنام القرینی کا کہنا ہے کہ حادثہ منگل کے روز ہوا تھا جس کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والی خاتون غیرملکی ہیں جبکہ دیگر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

کرنل مسفر نے سمندری سیاحت کے شوقین افراد سمیت سیاحتی کشتیوں کے مالکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ ضابطوں کی پابندی کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹا جاسکے۔

کشتیوں کے مالکان پر زود دیا گیا ہے کہ وہ سیاحتی وفد بھیجنے سے پہلے اپنی کشتیوں کا جائزہ لیا کریں۔

The post سعودی عرب: سمندر میں خطرناک حادثہ، ہلاکت اور متعدد زخمی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3c1YvNL

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear