بابراعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

پیر، 10 مئی، 2021

بابراعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابراعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے اپریل کے پلیئر آف دی منتھ کے لئے جن ناموں کو شارٹ لسٹ کیا تھا، ان میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور اوپنر فخرزمان شامل تھے، اس کے علاوہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اس کیٹگری میں نیپال کے بلے باز کوشال کو بھی شارٹ لسٹ کیا تھا جنہوں نے اس ماہ دو سو اٹھہتر رنز بنائے تھے۔

تاہم آئی سی سی مین آف دی منتھ کا قرعہ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کے نام نکلا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں آئی سی سی نے بابراعظم کو اس اعزاز سے نوازا۔

کپتان بابراعظم کے لئے گذشتہ مہینہ شاندار رہا تھا، جہاں مایہ ناز بلے باز بابراعظم بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے نمبر ون کی پوزیشن چھین کر آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگئے تھے، ماہ اپریل میں ہی بابراعظم نے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں دوسری پوزیشن پر قبضہ جمایا تھا۔

قومی ٹیم کے کپتان نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی میں شاندار سنچری سمیت ون ڈے انٹرنیشنل میں میچ وننگ چورانے رنز بھی بنائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بابراعظم اور فخرزمان اہم ایوارڈ کے لئے شارٹ لسٹ

خواتین کٹیگری میں آسٹریلیا کی ایلساہیلی وومن پلیئرا ٓف دی منتھ قرار پائیں۔

یاد رہے کہ سال دوہزار اکیس کے آغاز پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے کھلاڑیوں کی بہترین پرفارمنس کے پیش نظر نئے ایوارڈز متعارف کرائے تھے، جن میں پلئیرآف دی منتھ ایوارڈ بھی شامل تھا، پلئیر آف دی منتھ کا ایوارڈ ووٹنگ کے ذریعے کامیاب ہونے والے کھلاڑی کو دیا جاتا ہے، یہ ایوارڈ مرد اور خواتین دونوں کرکٹرز کی بہترین پرفارمنس کی تفویض کیا جاتا ہے۔

The post بابراعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from کھیل – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3o1YEW9

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear