
ہرارے: پاکستان او رزمبابوے کے درمیان ہرارے ٹیسٹ کے تیسرے روز کاکھیل جاری ہے، میزبان ٹیم کیخلاف پاکستان کی میچ پر گرفت مضبوط ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق دوسرے دن کے سینچری میکر فواد عالم اور فاسٹ بولر حسن علی کریز پر موجود ہے، پاکستان کو زمبابوے کے خلاف 200 سے زائد رنز کی برتری حاصل ہے جبکہ اس کی4 وکٹیں باقی ہیں، پہلی اننگز میں شاندار اسکور کے باعث میزبان ٹیم کیخلاف پاکستان کی میچ پر گرفت مضبوط ہوگئی ہے۔
گذشتہ روز پاکستان کی جانب سے فواد عالم نے سنچری اسکور کی تھی ، یہ ان کے کیریئر کی چوتھی سنچری ہے، اس سنچری کے ساتھ انہوں نے کئی ریکارڈز بھی اپنے نام کئے، کرکٹ کی 55 سالہ تاریخ میں فواد عالم وہ واحد بلے باز ہیں جنہوں نے ٹیسٹ کیریئر کی ابتدائی 4 ففٹیز کو سنچریوں میں بدلا،بائیں ہاتھ کے بیٹسمین نے 10 میچوں میں مجموعی طور پر 4 سنچریاں اسکور کی ہیں اور ہر نصف سنچری کو انہوں نے سنچری میں تبدیل کیا۔
فواد عالم نے رواں سال میں دوسری سنچری بنائی ہے جب کہ گزشتہ 5 ٹیسٹ میچوں میں انہوں نے 3 بار 100 کا ہندسہ عبور کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فواد عالم کی اور سنچری، منفرد ریکارڈ بنا ڈالا
اس کے علاوہ پاکستان کی جانب سے عمران بٹ91 اور عابد علی 60 رنز بنا کر نمایاں رہے، محمد رضوان نے 45 رنز کی باری کھیلی جب کہ فہیم اشرف کھاتا کھولے بغیر پویلین لوٹے۔
زمبابوے کی جانب سے ڈونلڈ ٹریپانو نے 3 وکٹیں حاصل کیں،رچرڈ نگاراوا اورٹنڈائی چیسورو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
کھیل کے دوسرے روز پاکستان نے ایک سو تین رنز سے اننگز کا آغاز کیا تھا، ایک سو پندرہ کے مجموعی اسکور پر عابد علی ساٹھ رنزبناکر آؤٹ ہوئے، اظہرعلی چھتیس اور بابر اعظم صفر پر پویلین لوٹے تھے۔
The post ہرارے ٹیسٹ: پاکستان زیادہ رنز کی برتری کا خواہاں، نظریں فواد عالم پر مرکوز appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from کھیل – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2Smvc1v
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Hi !! Dear