“بابراعظم دنیا کے مشکل ترین بلے باز ہیں”، معروف فاسٹ بولر کا اعتراف - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعرات، 27 مئی، 2021

“بابراعظم دنیا کے مشکل ترین بلے باز ہیں”، معروف فاسٹ بولر کا اعتراف

آسٹریلیا کے فاسٹ بالر پیٹ کمنز بھی بابر اعظم کی بیٹنگ تکنیک کے معترف ہوگئے اور قومی کرکٹ ٹیم کے قائد کو مشکل ترین بلے باز قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون پر براجمان آسٹریلیا کے فاسٹ بالر پیٹ کمنز نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہر ٹیم میں ایک دو کھلاڑی ایسے ہوتے ہیں جن کو بولنگ کرانا مشکل ترین ہوتا ہے، ان میں بابر اعظم بھی شامل ہیں، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم مشکل ترین بیٹسمین ہیں جن کو میں نے بولنگ کرائی۔

پیٹ کمنز نے ایسے کھلاڑی دنیا میں بہترین کھلاڑی ہوتے ہیں کیونکہ ان کی کوئی کمزوری نہیں ہوتی، لیکن آپ کو ایسے چیلنجز کا سامنا کرنا چاہئے کیونکہ اس سے ملنے والی کامیابی فائدہ مند ہوتی ہے۔

کینگروز فاسٹ بولر نے بھارت، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے کھلاڑیوں کو بھی مشکل قرار دیا۔

The post “بابراعظم دنیا کے مشکل ترین بلے باز ہیں”، معروف فاسٹ بولر کا اعتراف appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from کھیل – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2QUDP2K

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear