کوئٹہ میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، 4 دہشت گرد ہلاک - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

بدھ، 26 مئی، 2021

کوئٹہ میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، 4 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے بروقت کارروائی کی جس کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے اغبرگ میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کی، کارروائی کے دوران سی ٹی ڈی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید نفری طلب کی تھی۔ بھرپور فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

ترجمان کے مطابق 2 دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ دہشت گردوں کے زیر استعمال کمپاؤنڈ سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، چاروں دہشت گرد فورسز پر حملوں میں ملوث تھے اور مزید تخریب کار کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

The post کوئٹہ میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، 4 دہشت گرد ہلاک appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3wDAwML

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear