وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب، سعودی جیل میں قید پاکستانی 15 سال بعد رہا - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

بدھ، 26 مئی، 2021

وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب، سعودی جیل میں قید پاکستانی 15 سال بعد رہا

دیربالا: وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے بعد سعودی جیل میں قید پاکستانی  کو رہا کردیا گیا ، ولی محمداوراس کےخاندان نےرہائی پروزیراعظم عمران خان کاشکریہ ادا کیا۔

تفصیلا ت کے مطابق سعودی عرب کی جیل سے دیر بالا کے رہائشی ولی محمد کو 15سال بعدرہا کردیا گیا ، قیدی کی رہائی وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کےبعدممکن ہوئی۔

اس موقع پر ولی محمداوراس کےخاندان نےرہائی پروزیراعظم عمران خان کاشکریہ ادا کیا۔

یاد رہے وزارتِ داخلہ نے وزیراعظم عمران خان کے کامیاب دورے کے بعد سعودی عرب سے وطن واپس پہنچنے والی قیدیوں کی تفصیلات جاری کی تھیں ، جس میں بتایا گیا تھا کہ  سعودی عرب سے 1100 قیدیوں کو  پاکستان منتقل کیا گیا، اب انہیں پاکستانی جیلوں میں منتقل کیا جائے گا۔

وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ ’منشیات میں ملوث 22 اور قتل میں ملوث 8 قیدیوں کوسعودی عرب سے وطن واپس نہیں لایا جا سکا۔

The post وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب، سعودی جیل میں قید پاکستانی 15 سال بعد رہا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3ccLXTV

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear