کرونا وائرس سے پاکستان میں مزید 140 افراد کا انتقال - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعہ، 7 مئی، 2021

کرونا وائرس سے پاکستان میں مزید 140 افراد کا انتقال

اسلام آباد: پاکستان میں کرونا وائرس کی وبا کی تیسری لہر زوروں پر ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 140 افراد انتقال کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ایک سو چالیس مریض جاں بحق ہوئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 18 ہزار 677 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 44 ہزار 846 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے مثبت آنے والے کیسز کی تعداد 4 ہزار 298 رہی، جب کہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 9.58 فی صد رہی۔

پاکستان میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 8 لاکھ 50 ہزار 131 ہو گئی ہے، جن میں سے 7 لاکھ 47 ہزار 755 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق تشویش ناک مریضوں کی تعداد 5 ہزار 177 ہے، جب کہ ملک میں فعال کیسز کی تعداد 83 ہزار 699 تک پہنچ گئی، اب تک ملک میں 1 کروڑ، 21 لاکھ 1 ہزار 832 کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

کرونا وائرس سے سب زیادہ متاثرہ صوبہ پنجاب ہے جہاں کیسز کی تعداد 3 لاکھ 14 ہزار 517 ہو چکی ہے، صوبہ سندھ میں کیسز کی تعداد 2 لاکھ 89 ہزار 646 ہے۔

The post کرونا وائرس سے پاکستان میں مزید 140 افراد کا انتقال appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3tstdFF

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear