11 ممالک سے شہریوں کو سعودی عرب آنے کی اجازت کے بعد ایک اور بڑی خبر آگئی - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

اتوار، 30 مئی، 2021

11 ممالک سے شہریوں کو سعودی عرب آنے کی اجازت کے بعد ایک اور بڑی خبر آگئی

ریاض: سعودی عرب نے فضائی پابندی کے شکار ملکوں کی فہرست سے 11 ممالک کو نکالنے کے بعد متعلقہ کمپنیوں کو مسافروں کو مملکت لانے کا اجازت نامہ جاری کردیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی سول ایوی ایشن نے فضائی سرور فراہم کرنے والے کمپنیوں کو اجازت نامہ جاری کردیا جس کے تحت اب وہ مذکورہ 11 ممالک کے شہریوں کو سعودی عرب لاسکیں گی۔

ایوی ایشن کی جانب سے فضائی سروسز فراہم کرنے والی کمپنیوں کو جاری سرکلر میں کہا گیا کہ ہے کہ 11 ممالک سے آنے والے غیر ملکیوں کو مشروط اجازت جاری کر دی گئی ہے۔ گیارہ ممالک سے آنے والے وہ غیر ملکی جو کورونا وائرس سے بچاو کےلیے مقررہ شرائط پرپورا نہیں اترتے انہیں لازمی قرنطینہ کی پابندی کرنا ہو گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سعودی ایوی ایشن نے سفری پابندیوں والے ممالک کی فہرست جاری کی، جس میں پاکستان، بھارت سمیت دیگر ممالک کے نام شامل ہیں۔

سفری پابندیاں:‌ سعودی عرب نے ممنوعہ ممالک کی فہرست جاری کردی

سعودی ایوی ایشن کے نئے سفری ہدایت نامہ کے مطابق یو اےای، امریکا، برطانیہ، اٹلی، فرانس جاپان سمیت 11 ممالک سے مسافروں کو آنے کی اجازت ہوگی، مملکت آنے والوں کو ایس او پیز پر عمل کرنا لازمی ہوگا گاکا ہدایت پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

The post 11 ممالک سے شہریوں کو سعودی عرب آنے کی اجازت کے بعد ایک اور بڑی خبر آگئی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3i3Ij2f

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear