یواے ای پریزیڈنٹ کپ فائنل : شائقین کے لئے بڑی خوشخبری - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعرات، 29 اپریل، 2021

یواے ای پریزیڈنٹ کپ فائنل : شائقین کے لئے بڑی خوشخبری

دبئی: یو اے ای فٹبال ایسوسی ایشن نے شائقین فٹ بال کو بڑی خوشخبری سنادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یو اے ای فٹبال ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یواے ای پریزیڈنٹ کپ کا فائنل سولہ مئی کو العین سٹی کے ھزاع بن زاید اسٹیڈم میں کھیلا جائے گا، فائنل کا معرکہ شباب ال اہلی اور النصر ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

یواے ای پریزیڈنٹ کپ کے فائنل کے موقع پر عوام میں زبردست جوش وخروش پایاجاتا ہے، اسی تناظر میں یو اے ای فٹبال ایسوسی ایشن نے نیشنل کرائسز اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ فائنل میچ کے لئے تیس فیصد شائقین کو میدان میں آنے کی اجازت ہوگی۔

فٹبال ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس موقع پر صحت و حفاظت کے تمام احتیاطی اقدامات کئے جائیں گے، اس میچ کو دیکھنے کیلئے صرف ان لوگوں کو اجازت ہو جنہوں نے کووڈ نائنٹین ویکسین لگوالی ہے اور ان کا پی سی آر ٹیسٹ منفی آیا ہے، پی سی آر ٹیسٹ فائنل میچ سے 48 گھنٹے قبل کیا گیا ہو، اس کے ساتھ انہیں الحوسن ایپ پر گولڈ اسٹار یا ای سٹیٹس بھی حاصل ہوچکا ہو۔

حکام کے مطابق فٹبال شائقین کیلئے اسٹیڈیم آنے کے موقع کا جائنٹ ورلڈ کپ 2022 اور اے ایف سی ایشین کپ 2023 کوالیفائرز کے آئندہ مرحلے کی تیاریوں کے سلسلے کی ایک کڑی ہے تاکہ عرب امارات کی میزبانی میں ہونے والے ان میچز میں شائقین واپس اسٹیڈیمز کا رخ کرسکیں۔

The post یواے ای پریزیڈنٹ کپ فائنل : شائقین کے لئے بڑی خوشخبری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from کھیل – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2ScM0YB

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear