معروف غیرملکی اداکار ٹیکسی چلانے پر مجبور - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

اتوار، 4 اپریل، 2021

معروف غیرملکی اداکار ٹیکسی چلانے پر مجبور

قاہرہ : مصری اداکار نے کئی سال شوبز انڈسٹری سے دور رہنے کے بعد اچانک اداکاری چھوڑنے کا اعلان کردیا اور ٹیکسی چلانا شروع کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مصر کے معروف فنکار شریف خیر اللہ گزشتہ کئی عرصے سے شوبز انڈسٹری سے دور تھے اور اب اچانک انہوں نے اپنی فیس بک اکاؤنٹ پر لکھا کہ میں نے تین سال کی بے کاری کے بعد اب ٹیکسی چلانا شروع کردی ہے‘۔

مصری اداکار نے کہا کہ قرضے پر زندگی گزارنے سے بہتر ہے کہ ٹیکسی چلاؤں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شریف خیراللہ نے بی کام کرکے تھیٹر آرٹ کی تعلیم حاصل کی اور پھر ڈراموں اور تھیٹر میں اداکار کرتے رہے اور پھر 2017 آخری ڈرامے میں کام کیا۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ مصری اداکار کے قرضوں میں گھرنے اور کام نہ ہونے کے باعث ٹیکسی چلانے کے فیصلے نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

The post معروف غیرملکی اداکار ٹیکسی چلانے پر مجبور appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/39Gre9B

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear