غیر ملکیوں کو کب سے عمان میں داخلے کی اجازت ہوگی؟ - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

منگل، 6 اپریل، 2021

غیر ملکیوں کو کب سے عمان میں داخلے کی اجازت ہوگی؟

مستقط: خلیجی ملک عمان نے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی ضرورت کے بغیر سفر سے گریز کریں۔

عمانی خبر رساں ادارے اونا کے مطابق سلطنت عمان نے فیصلہ کیا ہے کہ مقامی شہری اور سلطنت میں مقیم غیر ملکی جمعرات کو دوپہر بارہ بجے سے عمان میں داخل ہوسکتے ہیں۔

اس کے علاوہ عمانی حکومت نے پورے ملک میں تمام تجارتی سرگرمیوں پر پابندی میں توسیع کا فیصلہ کرتے ہوئے افراد اور گاڑیوں کو رات آٹھ بجے سے صبح پانچ بجے تک بین الصوبائی آمد ورفت کی اجازت دے دی ہے، یہ اجازت یکم رمضان تک کے لیے دی گئی ہے۔

عمان کی اعلی کمیٹی نے ساتھ ہی اعلان کیا کہ رمضان کے دوران رات نو سے صبح چار بجے تک تمام تجارتی ادارے بند رہیں گے، اس دوران سفر کرنے والے افراد اور گاڑیوں کی نقل و حرکت پر پابندی ہوگی جبکہ رواں سال مساجد میں تراویح کی اجازت نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:  سلطنت عمان میں نئی کورونا پابندیاں عائد

عمانی حکومت نے رمضان میں تمام تقریبات پر مکمل پابندی عائد کردی ہے، پابندی کے بعد مساجد، خیموں اور عوامی مقامات پر اجتماعی افطار دسترخوان پر پابندی ہوگی۔

اس کے علاوہ کرونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کے تحت رمضان کے دوران تمام سماجی، ثقافتی اور کھیلوں کی سرگرمیاں بند رہیں گی، سلطنت میں کسی بھی قسم کا اجتماعی پروگرام نہیں کیا جاسکے گا۔

The post غیر ملکیوں کو کب سے عمان میں داخلے کی اجازت ہوگی؟ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3sUQGzQ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear