ویکسی نیشن: بزرگ شہریوں اور خصوصی افراد کیلئے ایمبولینس سروس - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعہ، 2 اپریل، 2021

ویکسی نیشن: بزرگ شہریوں اور خصوصی افراد کیلئے ایمبولینس سروس

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ویکسی نیشن کی غرض سے بزرگ شہریوں اور خصوصی افراد کے لیے ایمبولینس سروس کا افتتاح کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر معاون خصوصی نے ٹوئٹ کیا کہ ایمبولینس سروس گھر سے سینٹر اور پھر گھر ڈراپ کرے گی، عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا بزدار حکومت کا مشن ہے۔

فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ ماضی کے حکمرانوں نے عوام کا استحصال کیا۔

انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا کہ پچھلی حکومتوں نے عوامی خدمت کے نام پر جائیدادیں بنائیں اور اپنی تجوریاں بھریں، قرضوں کا بوجھ قوم پر ڈال کر ظل سبحانی منشی سمیت لندن کوچ کرگئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ظل سبحانی جھوٹوں کی رانی عوام کے متھے مار گئے۔

The post ویکسی نیشن: بزرگ شہریوں اور خصوصی افراد کیلئے ایمبولینس سروس appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/31Cydfi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear