وزیر اعظم آج جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

پیر، 26 اپریل، 2021

وزیر اعظم آج جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان آج جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے،اس منصوبے پر 3 ارب 54 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج ملتان کاایک روزہ دورہ کریں گے، جہاں وہ وزیراعظم جنوبی پنجاب کیلئےعلیحدہ سیکریٹریٹ کاافتتاح کریں گے اور ملتان کیلئے خصوصی ڈیولپمنٹ پیکیج کا بھی اعلان کریں گے، اس منصوبے پر 3 ارب 54 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

وزیراعظم کے وژن کےتحت محنت کشوں کوچھت دینے کا منصوبہ کے تحت آج عمران خان لیبر ہائوسنگ کالونی ملتان فیز ون کاافتتاح کریں گے ، جس میں محنت کشوں کو 992 فلیٹس آج تقسیم کیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم کے دورہ ملتان کے حوالے سے بتایا کہ بہاولپور میں بھی جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ قائم کیا جائے گا اور ملتان میں فلاح عامہ کےمنصوبوں کیلئےاربوں کا پیکیج دیاجائے گا۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کاشتکاروں کوکسان کارڈکاآج ملتان سےاجراکررہی ہیں،کسان کارڈ سے کاشت کارو ں کو بے پناہ ریلیف ملے گا، جنوبی پنجاب میں تحریک انصاف کوعام انتخابات میں شاندارکامیابی ملی۔

انھوں نے مزید کہا کہ ماضی میں گمراہ کن اعدادوشمارسےجنوبی پنجاب کے عوام کودھوکہ دیا گیا، وزیراعظم کی قیادت میں جنوبی پنجاب کےعوام کوان کاحق واپس کررہےہیں، آج ملتان اور جنوبی پنجاب کے لئے ایک تاریخی دن ہے ، جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ،ملتان ڈیولپمنٹ پیکیج کی خودنگرانی کروں گا۔

The post وزیر اعظم آج جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/32NcvG3

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear