
کراچی : شہر قائد میں سمندری ہوائیں بند ہونے سے حبس میں اضافے کی پیش گوئی، کراچی کا موسم آج بھی گرم و مرطوب رہے گا۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق سورج کراچی والوں کو آج بھی اپنے تیور دکھائے گا، جس کی وجہ سے آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سنمدری ہوائیں بند ہونے سے حبس میں اضافہ ہوگا جو موسم کے گرم اور مرطوب رہنے کا باعث بنے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، شہر میں 4 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
The post سورج آج پھر آنکھیں دکھائے گا! کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا خدشہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3fPJ51Q
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Hi !! Dear