ون ڈے سیریز کا فاتح کون؟ فیصلہ کن معرکہ آج ہوگا - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

بدھ، 7 اپریل، 2021

ون ڈے سیریز کا فاتح کون؟ فیصلہ کن معرکہ آج ہوگا

سنچورین: ون ڈے سیریز کس کی ہوگی،سنچورین میں ٹرافی کون اٹھائےگا، فیصلہ آج ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا آخری روزہ میچ آج سنچورین میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز1-1سے برابر ہے۔

پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں متوقع ہیں جبکہ نجی لیگ میں شرکت کے باعث جنوبی افریقہ کی آدھی ٹیم تبدیل ہوگی، رباڈا، نورکیا، ملر،ڈی کوک،اورانگیڈی آج کے اہم ترین معرکے میں ٹیم کا حصہ نہیں ہونگے۔

قومی ٹیم کی فائنل الیون میں حسن علی اورحیدر علی کو شامل کرنے کا امکان ہے، انجرڈ شاداب کی جگہ عثمان قادر ٹیم کا حصہ ہوسکتے ہیں، آؤٹ آف فارم آصف علی کو آج فائنل الیون میں شامل کیا جائے گا یا نہیں، میچ سے قبل اس کا فیصلہ بھی ہوجائے گا۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے فائنل میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔

دوسری جانب بادل بھی سنچورین میں ڈیرہ ڈالے ہوئے ہیں، جس کے باعث فائنل میچ بارش سے متاثر ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  فیصلہ کن معرکہ، جنوبی افریقہ 5 اہم کھلاڑیوں سے محروم

قومی کرکٹ ٹیم نے سال دوہزار تیرہ میں پہلی بار پروٹیز کے ہوم گراؤنڈ میں ایک روزہ سیریز اپنے نام کی تھی۔

یاد رہے کہ سیریز کے پہلے ون ڈے میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تین وکٹ سے ہرایا جب کہ دوسرے ٹاکرے میں میزبان ٹیم نے17 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی، آج پاکستان ٹیم فتح یاب ہوتی ہے تو تاریخ رقم ہوگی۔

The post ون ڈے سیریز کا فاتح کون؟ فیصلہ کن معرکہ آج ہوگا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from کھیل – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3dIeroe

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear