چمن: قلعہ عبداللہ بازار میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکا - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

بدھ، 28 اپریل، 2021

چمن: قلعہ عبداللہ بازار میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکا

چمن: صوبہ بلوچستان کے ضلع چمن میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے، افسوسناک واقعے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ پانچ زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکا چمن میں واقع قلعہ عبداللہ بازار میں پولیس کی گاڑی کے قریب کیا گیا، دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار موقع پر ہی شہید جبکہ پانچ زخمی ہوئے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول تھا، جسے موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکا اتنا شدید تھا کہ پولیس وین مکمل طور پر تباہ ہوگئی، دھماکے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری جائے حادثے پر پہنچی اور علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے سرچ آپریشن کا آغاز کیا۔

ڈی پی او چمن جعفر خان نے بتایا کہ پولیس نے حادثے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو طبی امداد کے لئے قلعہ عبداللہ سول اسپتال منتقل کیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے، واقعے کے بعد جائے حادثے پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا ہے۔

The post چمن: قلعہ عبداللہ بازار میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3dZ9ysl

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear